پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے ’ایوان اقتدار‘ کیخلاف قیادت سے اجازت مانگ لی

پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے ’ایوان اقتدار‘ کیخلاف قیادت سے اجازت ...
پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے ’ایوان اقتدار‘ کیخلاف قیادت سے اجازت مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے طاہرالقادری کے خلاف سخت اقدام اٹھانے اور پولیس کی کارروائیوں کے بعد عوامی تحریک کے کارکنوں نے قیادت سے کہا ہے کہ آپ اجازت دیں تو ایچ بلاک ماڈل ٹاﺅن اور جاتی عمرہ کو میدان جنگ میں تبدیل کردیں لیکن قیادت نے فی الحال انہیں ایسا کرنے سے روک دیاجبکہ خفیہ اطلاعات سامنے آنے کے بعد حکمرانوں نے تمام اہم مقامات پر رینجرز تعینات کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے جو انتہائی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اس پر پارٹی قیادت نے کارکنوں سے کہا ہے کہ پیچھے ہٹنے کا وقت نہیں تاہم جوابی کارروائی نہ کی جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ طاہرالقادری، چوہدری برادران، راجہ ناصر عباس اور حامد رضا کے درمیان اس بات پر مکمل اتفاق پایا گیا ہے کہ حکومت جس طرح کا سلوک کرتی ہے اسے اسی زبان میں جواب دیا جائے جس کے بعد عوامی تحریک نے اپنے کارکنوں پر مشتمل ڈنڈا بردار فورس تیار کی جنہیں آنسو گیس سے بچنے کے لئے جدید ماسک بھی دئیے گئے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ یوم شہداءکے موقع پر انقلاب مارچ کا اعلان کردیا جائے گا۔

مزید :

لاہور -