حکومت دل بڑا کرے، مارپیٹ سے افراتفری پھیلے گی: خورشید شاہ

حکومت دل بڑا کرے، مارپیٹ سے افراتفری پھیلے گی: خورشید شاہ
حکومت دل بڑا کرے، مارپیٹ سے افراتفری پھیلے گی: خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی وجوہات کی بنا پر لانگ مارچ ملتوی نہیں کرسکتے تاہم سیاسی بحران کا حل نکالا جاسکتا ہے،موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے حکومت دل بڑااور صبروتحمل کا مظاہرہ کرے ، تحریک انصاف کو اسلام آباد آنے دے ، مارپیٹ سے افراتفرہ پھیلے گی ۔
۔ پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان آئیں گے توانہیں آنے دیا جائے، رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں، پرامن طور پر آنے کے بعد مذاکرات کا راستہ کھلا ہوگا، اگر مارپیٹ کے بعد بھی وہ آگیا تو مذاکرات کا راستہ بند اور افراتفری پیدا ہوگی،پیپلزپارٹی حکومت نہیں نظام کے ساتھ ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -