شرمین چنائے آسکر کیلئے پاکستانی فلم چننے والی کمیٹی کی سربراہ مقرر

شرمین چنائے آسکر کیلئے پاکستانی فلم چننے والی کمیٹی کی سربراہ مقرر
شرمین چنائے آسکر کیلئے پاکستانی فلم چننے والی کمیٹی کی سربراہ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز و ہدایتکار شرمین عبید چنائے کو آسکر ایوارڈ کیلئے پاکستانی فلمیں منتخب کرنے والی کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی فلم میکر ہیں۔ پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی میں شرمین عبید چنائے سمیت محسن حامد، میشا شفیع، مہرین جبار، ارم پروین، نادیہ جمیل اور ثمینہ پیر زادہ کو شامل کیا گیا ہے۔ اردو یا پنجابی پاکستانی فلموں کو غیر ملکی زبان کی فلم کی طرزپر آسکر ایوارڈ کے لیے شامل کیا جائے گا۔ یکم اکتوبر 2013ءسے 30 ستمبر 2014ءکے دوران 40 یا 48 فریم کے ساتھ ڈیجیٹل فارمیٹ پر بنائی گئی فلموں کو ترجیح دی جائے گی۔

مزید :

تفریح -