جارج کلونی ،امل نے شادی لائسنس حاصل کرلیا

جارج کلونی ،امل نے شادی لائسنس حاصل کرلیا
جارج کلونی ،امل نے شادی لائسنس حاصل کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی ووڈ آسکر اداکار جارج کلونی اور انکی منگیتر امل نے شادی کا لائسنس حاصل کرلیا ہے ، تقریب کیلئے اٹلی کا انتخاب کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کے 53 سالہ اداکار جارج کلونی سر پر سہرا سجانے کو تیار ہیں اور انہوں نے لندن کی چیلسی رجسٹرڈ آفیسر شادی کا لائسنس بھی حاصل کرلیا ہے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لائسنس پر جارج کلونی کا نام جارج ٹموتھی اور امل کا نام امل رمزی علم الدین درج ہے، برطانوی قانون کے مطابق شادی سے قبل یہ لائسنس حاصل کرنا ضروری ہے،یہ لائسنس ٹاﺅن ہال کے باہر موجود بورڈ کی زینت بھی بن گیا ہے، آسکر سٹار کی شادی کی تاریخ تو طے نہیں ہوئی تاہم وینو کے لیے اٹلی کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ ہالی ووڈ سٹار جارج کلونی اور ان کی 36 سالہ مسلمان منگیتر امل کی منگنی رواں برس 28 اپریل کو ہوئی تھی۔

مزید :

تفریح -