عراق دھماکوں سے گونج اٹھا

عراق دھماکوں سے گونج اٹھا
عراق دھماکوں سے گونج اٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد (نیوز ڈیسک) عراقی دارلحکومت بغداد اور شمالی شہر کرکوک میں دھماکوں میں 44 افراہلاک ہوگئے ہیں۔ بغداد کے شیعہ علاقہ فادیہ میں خود کش حملہ کی گیا جس میں 35 افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ کرد اثرہ رسوخ کے علاقہ کرکوک میں دو کام بم دھماکوں میں 9افراد جاں بحق ہوئے۔ کرکوک شہرمیں ہونے والے دھماکے ایک شیعہ مسجد کے قریب کئے گئے۔ دریں اثناءعسکریت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق و شام (آئی ایس آئی ایس) کی پیش قدمی جاری ہے اور ملک کے سب سے بڑے موصل ڈیم کے علاوہ عیسائی آبادی والے سب سے بڑے قصبے پر بھی انکا قبضہ ہوچکا ہے۔ پچاس ہزار آبادی کا یہ قصبہ کاراکوش کرد مرکز اربل اورموصل شہر کے درمیان واقع ہیں۔