ترک وزیر اعظم نے مغرب زدہ صحافی کو کھری کھری سنا دیں

ترک وزیر اعظم نے مغرب زدہ صحافی کو کھری کھری سنا دیں
ترک وزیر اعظم نے مغرب زدہ صحافی کو کھری کھری سنا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (نیوز ڈیسک) ترک وزیراعظم طیب اردگان نے حکومت مخالف سوالات کرنے والی خاتون صحافی کو بے شرم اور شدت پسند قرار دے دیا ہے۔ امبرین زمان نامی صحافی معروف ترک اخبار طاراف میں کالم لکھتی ہیں اور برطانوی اخبار ”دی اکانومسٹ“ کی نمائندہ ہیں۔ امبرین نے بدھ کے روز اپوزیشن لیڈر کمال سے ایک انٹرویو کے دوران پوچھا تھا کہ کیا مسلم معاشرہ اپنے حکام کے سامنے سوال اٹھا سکتا ہے؟ اس سوال کو ترک حکومت کی سخت پالیسیوں کی طرف اشارہ سمجھتے ہوئے حکومت کے حکام نے صحافی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور اب خود وزیراعظم نے جنوبی صوبے ملتیا میں ایک خطاب کے دوران ان کے نظریات پر تنقید کی ہے۔ وزیراعظم اردگان نے کہا کہ خاتون صحافی کے بھیس میں چھپی ہوئی بے شرم شدت پسند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافی نے کسی کی شہہ پر ڈوگن میڈیا کے ٹی وی پر آکر مسلمانوں کی توہین کی ہے۔ واضح رہے کہ ڈوگن میڈیا گروپ ملک کا سب سے بڑا میڈیا گروپ ہے اور اس کے مالک آئدن دوگنی اردگان حکومت کے نمایاں ناقدین میں شمار ہوتے ہیں جبکہ اس وقت ترک حکومت کو کمزور کرنے کے لئے مغر ب کی سازشیں جاری ہیں۔