زیرآب چلنے والی ماحول دوست گاڑی متعارف

زیرآب چلنے والی ماحول دوست گاڑی متعارف
زیرآب چلنے والی ماحول دوست گاڑی متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپان میں سرکاری سطح پرخود کار نظام کے ذریعے زیر آب چلنے والی ماحول دوست گاڑی بنائی جارہی ہے اور جاپانی جریدے یومییوی شمبن کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آبدوز جیسی یہ زیر آب گاڑی امریکہ سے مل کر بنائی جارہی ہے جسے ماحولیاتی مقاصد کے لئے استعمال ہوگی۔ یہ گاڑی دس میٹر لمبی ہوگی اور ایک بار چارج کرنے سے یہ پورا ایک مہینہ پانی کے اندر چلتی رہ سکے گی۔ جاپانی وزارت دفاع کے اہلکار نے امریکہ سے شراکت داری کی رپورٹ پر کہاکہ جاپان امریکہ سے مل کر نہیں بلکہ اپنی صلاحیت کے بل بوتے پر زیر آب چلنے والی گاڑی بنارہا ہے جسے چلانے کے لئے آدمی کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ یہ خود کار طریقے سے زیر آب چلتی رہے گی۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ گاڑی کوئی فوجی مقاصد کے لئے نہیں بلکہ یہ صرف پانی میں گشت کرے گی جس پر کوئی ہتھیار نہیں ہوگا۔ جا

مزید :

تعلیم و صحت -