چین نے حیران کن مشین بنا لی

چین نے حیران کن مشین بنا لی
چین نے حیران کن مشین بنا لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی ماہرین صحت نے طبی استعمال کیلئے مردانہ سپرم قدرتی طریقے سے حاصل کرنے والی مشین تیار کرلی ہے جو شرمیلے مریضوں کے مخصوص حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر قدرتی لمس پیدا کرتے ہوئے سپرم حاصل کرے گی۔ یہ مشین جیانگ سوشل میڈیا سنٹر نے تیار کی ہے اور اسے شنگھائی پڈونگ ہسپتال کے یورالوجی وارڈ میں نصب کیا گیا ہے۔ اس سوراخ دار مشین کو ایسے مادے سے تیار کیا گیا ہے کہ اس کی نرمی، پکڑ اور لمس بالکل قدرتی محسوس ہوتی ہے اور اس کے اوپر نصب کی گئی ایک سکرین پر تحریک انگیز تصاویر اور ویڈیوز بھی چلائی جاسکتی ہیں تاکہ مریض کیلئے سپرم خارج کرنے میں زیادہ سے زیادہ آسانی ہو۔ واضح رہے کہ اکثر مریضوں کو طبی ماحول میں سپرم کا اخراج بہت مشکل کام محسوس ہوتا ہے اور اسی مسئلہ کے حل کیلئے یہ مشین بنائی گئی ہے لیکن بعض لوگوں نے اس بات پر اعتراض کیا ہے کہ اسے ضرورت سے زیادہ ہی جنسی رنگ دے دیا گیا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -