ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور اور گوجرانوالہ سمیت مختلف علاقوں میں برستے بادلوں نے پارہ گرا دیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں سرمئی گھٹاﺅں نے خوب مینہ برسایا جس سے درجہ حرارت بھی گر گیا ،۔ گوجرانوالہ میں بھی بادل جم کر برسے ، موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی، مالاکنڈ ، پشاور اور حیدر آباد میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -