لاہور میں پٹرول پمپ بند، شہری خوار

لاہور میں پٹرول پمپ بند، شہری خوار
لاہور میں پٹرول پمپ بند، شہری خوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے بیشترپٹرول پمپ گزشتہ شام ہی بندہوگئے ہیں جبکہ پٹرول پمپ بند ہونے سے ایجنسی مالکان کی چاند ہوگئی اور پٹرول کی بلیک میں فروخت شروع ہوگئی ۔ اکا دکا کھلنے والے پٹرول پمپوں پر لائنیں لگی رہیں پٹرول پمپ بند ہونے سے شہر میں اس کی اس کی شدید قلت پیدا ہوگئی شہریوں کی اکثریت رات گئے ایک پٹرول پمپ سے دوسرے پٹرول پمپ اور پھر تیسرے تک پٹرول کی تلاش میں پھرتے رہے ۔ پٹرول پمپ پاکستان عوامی تحریک کے متوقع احتجاج کے پیش نظر بند کئے گئے ہیں صوبائی دارالحکومت میں پٹرول کی قلت پر شہری احتجاج کرتے رہے ہیں ۔شہریوں کاکہناتھاکہ احتجاج کے باعث عام شہریوں کو پریشان کرنا درست نہیں ، لانگ مارچ کرنیوالوں سے پہلے ہی حکومتی مشینری حرکت میں آگئی اور وقت سے پہلے پٹرول پمپ خود ہی بند کرادیئے ۔جہاں پٹرول ملتارہا، وہاں موٹرسائیکل کو ایک لٹر اور گاڑی کیلئے صرف پانچ سو روپے کا پٹرول دیاگیاجبکہ اِس ساری صورتحال میں بلیک میں 180روپے فی لٹر تک پٹرول بکتارہا۔

مزید :

بزنس -