گرفتاری سے بچنے کیلئے لڑکے نے ’نوازشریف زندہ باد‘ کے نعرے لگادیئے

گرفتاری سے بچنے کیلئے لڑکے نے ’نوازشریف زندہ باد‘ کے نعرے لگادیئے
گرفتاری سے بچنے کیلئے لڑکے نے ’نوازشریف زندہ باد‘ کے نعرے لگادیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور پولیس کی طرف سے عوامی تحریک کے کارکنوں کی پکڑدھکڑ کے دوران ایک شخص نے گرفتاری سے بچنے کیلئے نواز شریف زندہ باد کے نعرے تک لگا دیئے جس پر پولیس اہلکاروں نے ہنسنا شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاﺅن گول چکر پر پولیس سے تصادم کے بعد ایک لڑکا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا جسے پولیس اہلکاروں نے پکڑلیااور گاڑی میں بٹھانے لگے تو اُس نے مبینہ طورپر اپنے پرس سے مسلم لیگ ن کا رکن ہونے کا کارڈ نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ’ڈاکٹرنہیں ، خواجہ سعد رفیق ، نوازشریف زندہ باد ‘ اور اِسی دوران پولیس اہلکاروں نے ہنستے ہوئے اُسے ایک دھکے سے بس میں دھکیل دیا جس کے بعد دروازہ بند کردیاگیا۔

مزید :

لاہور -