دل کے ارمان دل ہی دل میں رہ گئے ، دولہے ناکام

دل کے ارمان دل ہی دل میں رہ گئے ، دولہے ناکام
دل کے ارمان دل ہی دل میں رہ گئے ، دولہے ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) زندگی میں کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جو ہمیشہ آپ کو یاد رہتے ہیں جن میں شادی بھی ایک ہے ،حکومت کی طرف سے سڑکیں بند کیے جانے کی وجہ سے دوباراتیں پھنسی رہیں ، ایک دولہا ناکام واپس لوٹ گیا تاہم دوسرا 9گھنٹے کے انتظار کے باوجود مصمم کے ارادے کے ساتھ راستے میں ہی موجود ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے رہائشی وسیم بھٹی کی بارات دلہن لینے کےل یے لالہ موسیٰ جارہی تھی لیکن راستے بند ہونے کی وجہ سے دلہن کے بغیر ہی واپس گھر لوٹ آیا۔مایوسی کا شکار دولہا نے بتایاکہ وہ کوشش کریں گے کہ حالات معمول پر آتے ہی بیاہ رچالیں ۔
اُدھر جڑانوالہ سے سیالکوٹ جانیوالی بارات چناب پل بند ہونے کی وجہ سے دلہن لینے نہ پہنچ سکی ، پولیس اہلکاروں کے ترلے بھی کام نہ آئے جس کے بعد بے بسی کی تصویر بنے دولہا راستہ کھلنے کا منتظر رہااور9گھنٹے گزرنے کے باوجود آخری اطلاعات تک دولہا راستہ کھلنے کا منتظر ہے ۔
اُدھر شادی کے ساتھ ساتھ جنازے بھی راستے بند ہونے کی وجہ سے رکے رہے ، گوجرانوالہ سے شیخوپورہ آنیوالی ایمبولینس کوراستہ نہ ملنے کہ وجہ سے ڈیڈباڈی لیے لواحقین نے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کی اورآخری اطلاعات تک راستہ نہیں مل سکا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -