نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ،1شخص زخمی

نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ،1شخص زخمی
نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ،1شخص زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بابو صابوانٹر چینج میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیاہے۔عینی شاہدین کے مطابق انٹر چینج کو کنٹینرلگا کر بند کیا گیا ہے اور ایک سائیڈ سے گذرنے کا راستہ چھوڑا گیا ہے جہاں سے گذرتے ہوئے ایک راہگیر پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا تو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار فائرنگ کرنے والوں کے پیچھے بھاگا ور انہیں رکنے کا کہا جس پر  موٹرسائیکل سواروں نے اسے بھی گولیا ں مار دیں اور فرار ہو گئے ۔ زخمی پولیس اہلکار کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی سر توڑ کوششوں کے باوجود وہ جاں بر نہ ہو سکا ،کانسٹیبل کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ایس پی اقبال ٹاﺅن کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیںاور عینی شاہدین کی مدد سے موٹر سائیکل کے رجسٹریشن نمبر حاصل کر لیا گیا ہے جس کی مدد سے فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

مزید :

جرم و انصاف -