اینڈرائڈ میں بڑی خامی کا انکشاف

اینڈرائڈ میں بڑی خامی کا انکشاف
اینڈرائڈ میں بڑی خامی کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوسٹن (نیوز ڈیسک) موبائل فون کے مشہور اور مقبول سافٹ ویئر اینڈرائڈ میں ایک تشویشناک خامی کا انکشاف ہوا ہے جسے استعمال کرتے ہوئے ہیکر آپ کے فون کے میسج، ویڈیو، تصویروں اور پاس ورڈ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ خامی ان سافٹ ویئر لائبریریوں میں دریافت ہوئی ہے جنہیں مختلف ایپلیکیشنز اشتہارات دکھانے کے لئے استعمال کرتی ہیں۔ اس خامی کا انکشاف سیکیورٹی کمپنی فیرے کے سائنسدانوں یولونگ اور تاﺅ نے کیا ہے۔ اس مقصد کیلئے گوگل پلے سٹور کی 73000 ایپ اور 50000 ڈاﺅن لوڈ کا استعمال کیا گیا جن سے 93 ایسی لائبریریوں کا انکشاف ہوا جنہیں ہیکر استعمال کرسکتے ہیں۔ سائنسدانوں نے اس خطرے کو ایک عملی مظاہرے میں پیش کرکے دکھایا جس میں ایک سام سنگ گیلیکسی S4 فون کو استعمال کیا گیا جس پر اینڈرائڈ 4.4.2 سافٹ ویئر استعمال ہورہا تھا۔ یہ بات بھی سامنے آئی کہ اینٹی وائرس سافٹ ویئر استعمال کرنے کے باوجود اس خطرے سے نہیں بچاجاسکتا۔