مردانہ طاقت کا جنون، مچھلی کا مخصوص حصہ لاکھوں میں بکنے لگا

مردانہ طاقت کا جنون، مچھلی کا مخصوص حصہ لاکھوں میں بکنے لگا
مردانہ طاقت کا جنون، مچھلی کا مخصوص حصہ لاکھوں میں بکنے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) امریکہ اور میکسیکو کے سمگلروں نے نایاب نسل کی مچھلی کا مثانہ نکال کر اسے سارے امریکہ اور چین میں بیچنا شروع کردیا ہے اور اس سے کروڑوں ڈالر کمائے جارہے ہیں۔یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ یہ حصہ مردانہ کمزوری کی ادویات کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ ان مچھلیوں کوخلیج کیلیفورنیا سے ہزاروں کی تعداد میں پکڑا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ان کی نسل ختم ہونے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ٹوٹوبا نامی مچھلی کا ایک مثانہ 7 سے 14000 ڈالر (تقریباً 1400000 پاکستانی روپے) میں فروخت ہوا ہے، جبکہ مثانے کا سوپ تقریباً 25000 ڈالر (تقریباً 2500000 پاکستانی روپے) میں فروخت ہورہا ہے۔ اس مچھلی کا شکار اور تجارت میکسیکو کے مافیا میں خونی جنگوںکا بھی باعث بن گیا ہے اور اطلاعات کے مطابق مشہور سمگلر سیموئیل کاسترو کو بھی مچھلیوں کے بدلے 10 لاکھ ڈالر کی ادائیگی نہ کرنے پر قتل کیا گیا۔ امریکہ کے علاوہ مشرقی ممالک خصوصاً چین میں بھی ٹوٹوبا مچھلی کے مثانے کی بے پناہ مانگ پائی جاتی ہے۔ میکسیکو کے حکام نے صرف سال 2013ءکے دوران ٹوٹوبا کے جو مثانے سمگلروں سے بازیاب کروائے ان کی مالیت تقریباً 2300000 ڈالر (تقریباً 23 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔

مزید :

تفریح -