فضائی کارروائیوں میں آئی ایس آئی ایس کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے:اوبامہ

فضائی کارروائیوں میں آئی ایس آئی ایس کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے:اوبامہ
فضائی کارروائیوں میں آئی ایس آئی ایس کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے:اوبامہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ عراق کو شدت پسندوں کی محفوظ پناگاہ نہیں بننے دیں گے اورتازہ فضائی کارروائی میں داعش(آئی ایس آئی ) کو بھاری نقصان پہنچا یاہے۔وہائٹ ہاﺅس سے جاری ایک بیان میں صدر اوبامہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اربیل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے جا رہے ہیں اور عراق سے آئی ایس آئی ایس(داعش)کے جنگجوﺅں کےخاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔عراقی عوام کی نمائندگی کا حق صرف منتخب عراقی قیادت اور حکومت کے پاس ہے اور کوئی اسلحے کے زور پر حکومت نہیں کر سکتا تاہم عراق کا مسئلہ حل کرنے میں وقت لگے گا۔