سونے سے بنائی گئی دنیا کی پیچیدہ ترین گھڑی مکمل

سونے سے بنائی گئی دنیا کی پیچیدہ ترین گھڑی مکمل
سونے سے بنائی گئی دنیا کی پیچیدہ ترین گھڑی مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) اٹھارہ قیراط سونے سے بنائی گئی دنیا کی پیچیدہ ترین گھڑی جسے 8 سال میں مکمل کیا گیا، ناقابل یقین 15 ملین پاﺅنڈ (تقریباً 25 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت کیلئے تیار ہے۔ ”ہینری گریوز سپر کامپلی کیشن“ نامی اس ٹائم پیس کو امریکی بینکر ہینری گریو نے سوئٹزرلینڈ کے مشہور گھڑی ساز پاتک فلپ سے بنوایا جس نے 8 سال کی محنت سے اس کے ہر حصے کو ہاتھ سے بنا کر 1952ءمیں مکمل کیا۔ اس گھڑی میں کئی صدیوں کا کیلنڈر، چاند کے مختلف ادوار، اضافی توانائی، طلوع آفتاب اور غروب آفتاب اور رات کے وقت نیویارک شہر کے آسمان کی تصویر دکھانے کی سہولت موجود ہے۔ یہ گھڑی اس قدر پیچیدہ اور بہترین ٹیکنالوجی سے مزین ہے کہ صرف جدید کمپیوٹر ٹیکنالوجی ہی اس کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ اسے مشہور نیلام گھر ساتھیبی میں بولی کیلئے پیش کیا جارہا ہے۔

مزید :

تفریح -