میتھی کے سر کی خشکی کے لئے حیران کن فوائد

میتھی کے سر کی خشکی کے لئے حیران کن فوائد
میتھی کے سر کی خشکی کے لئے حیران کن فوائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(نیوزڈیسک) برصغیر پاک و ہند کے کھانوں میں میتھی کا استعمال عام ہے۔ میتھی صرف خوشبودار مصالحہ ہی نہیں بلکہ یہ اپنے اندر حیران کن طبی فوائد بھی رکھتی ہے۔ میتھی پروٹینز، ریشے، وٹامن سی، پوٹاشیم، آئرن اور الکالوئڈز سے بھرپور ہوتی ہے۔ میتھی کا باقاعدہ استعمال نہ صرف بالوں کو جلد سفید ہونے سے روکے رکھتا ہے بلکہ یہ سکری بھی خاتمہ کر دیتی ہے۔ میتھی میں موجود اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فینگل صلاحیت نہ صرف سکری سے آپ کی جان چھڑاتی ہے بلکہ یہ اسے دوبارہ پیدا ہونے سے بھی روکتی ہے۔ اس کے علاوہ میتھی سر کی جلد کی نشوونما کرکے بالوں کو چمکدار اور خوبصورت بنا دیتی ہے۔
میتھی کے استعمال کا طریقہ
کسی برتن میں میتھی کے بیج اور پانی ڈال کر اسے رات بھر کے لئے کہیں رکھ دیں(میتھی کی مقدار آپ کے بالوں کے زیادہ یا تھوڑے ہونے پر منحصر ہے)۔ صبح میتھی کے بیج والے اس پانی کو گرینڈ کر لیں، پھر اس پیسٹ کو آدھے گھنٹے کے لئے اپنے سر کی جلد پر لگا رہنے دیں، بعدازاں بالوں کو اچھی دھو لیں تو آپ کو سکری سے پاک اور خوبصورت بال ملیں گے۔ میتھی کے بیج کے علاوہ آپ اس کے پتوں کو بھی سکری کے خاتمہ کے لئے استعمال کر سکتے ہیں، بس فرقی صرف اتنا ہے کہ ان کو پانی میں ساری رات بھگو کر رکھنے کے بجائے براہ راست پیس کر پیسٹ بنا لیں۔ ایک ماہ تک باقاعدگی سے اس مشق کو اپنائیں تو پھر زندگی بھر آپ کے بالوں میں سکری پیدا نہیں ہوگی۔

مزید :

تعلیم و صحت -