سعودی ڈاکٹروں نے ناک سے دانت نکال لیا

سعودی ڈاکٹروں نے ناک سے دانت نکال لیا
سعودی ڈاکٹروں نے ناک سے دانت نکال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (بیورونیوز ) سعودی عرب میں ایک شخص کے ناک میں دانت نکل آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 سالہ نوجوان گزشتہ تین سال سے مسلسل ناک سے خون بہنے کی مصیبت میں مبتلا تھا، جس پر ڈاکٹرز نے جب اس کے ناک کا تفصیلی اندرونی معائنہ کیا تو اس میں ایک سینٹی میٹر لمبا دانت نکل آیا تھا۔ سعودی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوجوان کے ناک سے خون بہنے کی وجہ یہی دانت تھا، کیوں کہ عام طور پر ناک سے خون بہنے کی وجہ ناک میں جراحتی حالت ہوتی ہے۔ اس ضمن میں ہونے والی تحقیق کے مطابق مذکورہ دانت کی وجہ سے ناک کے پردے میں پیدا ہونے والی رگڑ کے باعث خون بہتا تھا، تاہم مذکورہ لڑکے کے ناک میں نکلنے والا دانت حیران کن ہے، کیوں کہ اس کے منہ کے دانت بھی پورے ہیں۔ ناک میں دانت نمودار ہونے پر ظہران میں شاہ فہد ملٹری میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹرز نے لڑکے کو بے ہوش کرکے مذکورہ دانت نکال دیا اور یوں کچھ عرصہ بعد لڑکے کے ناک سے خون بہنے کا سلسلہ بھی رک گیا۔ اس ضمن میں یونیوسٹی آف لوا میں اورل پیتھالوجی کے پروفیسر جان ہلسٹین کا کہنا ہے کہ فاضل دانت کا نکلنا کوئی عجیب بات نہیں لیکن ایسا ناک میں ہونے کی بہت کم مثال ملتی ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اتنے عرصے تک دانت کا پتہ بھی نہیں چل سکا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -