بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، ایک شہری جاں بحق

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، ایک شہری جاں بحق
بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، ایک شہری جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری شہید ہو گیا۔ عسکری ذرائع کے مطابق دیرہ شیر خان سے تعلق رکھنے والا کالا خان نامی شہری 6 اگست کو بکریاں چراتے ہوئے غیر ارادی طور پر غلطی سے دوسری جانب چلا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فورسز نے علاقے میں داخل ہونے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کالاخان موقع پر ہلاک ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے بھی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکت کو تسلیم کر لیا ہے۔

مزید :

قومی -