دنیا کے طاقتور اور مشہور ترین لوگوں میں سے ایک شخص دولہا دلہن کو اپنی شادی کی تصاویر میں نظر آگیا، کون آدمی تھا؟ ایسا انکشاف کہ نوبیاہتا جوڑے کیلئے اپنی آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہوگیا

دنیا کے طاقتور اور مشہور ترین لوگوں میں سے ایک شخص دولہا دلہن کو اپنی شادی کی ...
دنیا کے طاقتور اور مشہور ترین لوگوں میں سے ایک شخص دولہا دلہن کو اپنی شادی کی تصاویر میں نظر آگیا، کون آدمی تھا؟ ایسا انکشاف کہ نوبیاہتا جوڑے کیلئے اپنی آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہوگیا

  

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) ملک کے وزیر اعظم کی ایک عام جوڑے کی شادی میں شرکت، اور وہ بھی شرٹ پہنے بغیر، یہ کیسے ممکن ہے؟ جناب، کینیڈا میں واقعی یہ حیرت انگیز واقعہ رونما ہو گیا کہ ساحل سمندر پر منعقد ہونے والی شادی کی ایک تقریب کی تصاویر میں ملک کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی بھی تصویر آ گئی ، اور وہ بھی شرٹ کے بغیر۔

یہ تصویر برٹش کولمبیا سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کی شادی میں بنائی گئی۔ ویب سائٹ سی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس شادی کی تصاویر بنانے والی فوٹوگرافر مارنی ریکر کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب ساحل سمندر پر منعقد ہورہی تھی۔ا تفاق سے اسی ساحل پر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹسن ٹروڈو اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں منانے آئے ہوئے تھے۔ دلہن اور اس کے عزیزوں کومعلوم نہیں تھا کہ پاس ہی وزیراعظم پانی میں چھپکیاں لگارہے ہیں۔ ان کی موجودگی سے بے خبر کچھ مہمان عروسی لباس میں ملبوس دلہن کو لے کر سٹیج کی جانب بڑھنے لگے اور عین اس وقت وہ ساحل سے رخصت ہوتے ہوئے وزیراعظم کے راستے میں آگئے۔ مارنی ریکر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سٹیج کی جانب بڑھتی دلہن کو دیکھ کر وہیں رک گئے اور کچھ فاصلے پر کھڑے دلہن کے سٹیج پر پہنچنے کا انتظار کرتے رہے۔ اس دوران وہ خوشگوار تقریب کو دیکھ کر خود بھی خاصے خوش نظر آئے اور مسکراتے ہوئے شادی کی تقریب کو دیکھتے رہے۔ مارنی ریکر نے اس موقع پر ایک یادگار تصویر بنائی جس میں دلہن کے عقب میں کھڑے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو مسکراتے نظر آتے ہیں، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے صرف پتلون پہن رکھی ہے۔ اس تصویر میں وہ ہاتھ میں سرف بورڈ اٹھائے کسی کھلنڈرے نوجوان کی طرح مسکراتے نظر آتے ہیں۔

سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو اسلامی ملک میں اربوں روپے کی نوکری کی پیشکش، لیکن اس کیلئے انہیں پہلے ختنے کروانے پڑیں گے کیونکہ۔۔۔ کون سا ملک ہے اور یہ شرط کیوں لگائی گئی، ایسی خبر کہ ہنسی نہ رُکے

واضح رہے کہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو آجکل چھٹیوں پر ہیں۔ انتہائی مصروف زندگی گزارنے والے جسٹن ٹروڈو فرصت ملنے پر اس کا بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں اور فیملی کو ساتھ لے کر سیر کے لئے نکلے ہوئے ہیں۔ چھٹیاں منانے کے لئے ہی وہ برٹش کولمبیا کے توفینو ساحل پر نہانے آئے تھے کہ شادی کی تصاویر میں اتفاقاً ان کی تصویر بھی بن گئی ۔

یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ اگر ہمارے حکمران کسی جگہ جلوہ افروز ہورہے ہوں تو وہاں سکیورٹی انتظامات کا کیا عالم ہوگا۔ ہمارے حکمرانوں کی آمد پر شہر کے شہر بند کردئیے جاتے ہیں اور وی آئی پی شخصیات کے اردگرد دور دور تک کسی پرندے کو بھی پر مارنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ دوسری جانب کینیڈا میں پیش آنے والے اس واقعے پر ذرا غور فرمائیے، ملک کے وزیر اعظم کسی عام جوڑے کی شادی کی تقریب کے پس منظر میں کسی انتہائی عام شخص کی طرح کھڑے ہیں، خوفناک اسلحے سے لیس محافظوں کا جھرمٹ ہے اور نہ ہی ’عالم پناہ‘ کے جاہ و جلال سے زمین کانپتی نظر آتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس