شہری کی موت پر جشن کا سماں، دوستوں کی ایسی شرمناک حرکات کہ بیان کرنا بھی مشکل، موت پر اتنی خوشی کیوں ؟ وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

شہری کی موت پر جشن کا سماں، دوستوں کی ایسی شرمناک حرکات کہ بیان کرنا بھی ...
شہری کی موت پر جشن کا سماں، دوستوں کی ایسی شرمناک حرکات کہ بیان کرنا بھی مشکل، موت پر اتنی خوشی کیوں ؟ وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  

کیپ ٹاﺅن (نیوز ڈیسک) کسی انسان کی دنیا سے رخصتی غم اور سوگ کا موقع ہوتا ہے لیکن جنوبی افریقہ میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کی موت کے بعد اس کی آخری رسومات میں ایسے جشن اور بے حیائی کے مناظر دیکھے گئے کہ انسان یہ سوچ کر حیران رہ جاتا ہے کہ کسی کی موت پر ایسی بے حیائی کا مظاہرہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

ویب سائٹ WWWN کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ ٹیکسی ڈرائیور تشیپو کوشیکو تیفو کا تابوت قبرستان پہنچا تو اس کے ساتھ درجنوں ننگ دھڑنگ نوجوان تھے جو بلند آہنگ میوزک پر وحشیانہ رقص کررہے تھے۔ ان ننگے نوجوانوں نے مزید بے حیائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سروں پر پھلائے ہوئے کنڈوم باندھ رکھے تھے جبکہ تابوت کے ساتھ بھی درجنوں پھلائے ہوئے کنڈوم باندھے تھے۔

اپنے ہی جنازے پر لوگوں کی تعداد بڑھانے کے لئے شہری نے ایسا شرمناک کام کر ڈالا کہ ہر کوئی کانوں کو ہاتھ لگانے لگا

مرنے والے ٹیکسی ڈرائیور کو اس انداز میں دنیا سے کیوں رخصت کیا گیا، یہ بات بھی جاننے سے تعلق رکھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ٹیکسی ڈرائیور اس بات کے لئے مشہور ہوچکا تھا کہ جب بھی کسی کی موت ہوتی تو یہ آخری رسومات میں برہنہ ہوکر پہنچ جاتا اور اسی حالت میں رقص کرتا تھا۔ گزشتہ چھ سال سے اس نے یہی معمول بنارکھا تھا اور اب دور و نزدیک اس کی یہ شہرت خوب پھیل چکی تھی۔ جب اس کی اپنی موت ہوئی تو اس کے دوستوں اور جاننے والوں نے اس بات پر غوروخوض شروع کردیا کہ اس کی آخری رسومات کو اس کے شایان شان کیسے بنایا جائے۔ بالآخر انہوں نے فیصلہ کیا کہ اس کی روح کو خوشی اسی صورت میں ہوگی کہ جب اس کی آخری رسومات میں بھی برہنہ رقص کیا جائے۔ پھلائے ہوئے کنڈوم سروں پر اور تابوت کے ساتھ باندھنے کا مقصد مرنے والے کو اضافی خراج تحسین پیش کرنا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس