دبئی میں غیر ملکی لڑکی پر پاکستانی شہری کے خنجر سے 66 وار، کس بات کا اتنا غصہ تھا کہ پورا جسم تارتار کر ڈالا؟ وجہ جان کر آپ بھی شرمندہ ہوجائیں گے

دبئی میں غیر ملکی لڑکی پر پاکستانی شہری کے خنجر سے 66 وار، کس بات کا اتنا غصہ ...
دبئی میں غیر ملکی لڑکی پر پاکستانی شہری کے خنجر سے 66 وار، کس بات کا اتنا غصہ تھا کہ پورا جسم تارتار کر ڈالا؟ وجہ جان کر آپ بھی شرمندہ ہوجائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے ایک پاکستانی گارڈ نے ایک فلپائنی خاتون سے اپنی مبینہ بے عزتی کا بدلہ لینے کے لئے وحشی درندے کا روپ دھار لیا اور خاتون کے جسم پر چاقو سے 66 وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتاردیا۔

ویب سائٹ ایمریٹس 247 کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل سٹی کے علاقے میں مقیم ایک بھارتی نوجوان نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے ساتھ مقیم فلپائنی لڑکی کو کسی نے قتل کردیا ہے۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو خاتون کو خون میں لت پت مردہ حالت میں پایا۔ تفتیش شروع ہوئی تو پاکستانی گارڈ پولیس کو لے کر عمارت کے ہر حصے میں رہائش پذیر مختلف لوگوں کے پاس لے جاتا رہا اور قاتل کی تلاش کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرواتا رہا۔

پاکستانی کی خودکشی کے بعد سعودی گرینڈ مفتی نے ایسا فتویٰ دے دیا کہ جان کر غیر ملکی خوشی سے نہال ہو جائیں گے

اتفاق سے اسی دوران ایک پولیس اہلکار کو گارڈ کے بازو اور چہرے پر موجود زخم کے نشان نے شک میں مبتلا کردیا، جس کے بعد گارڈ کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا۔ پولیس نے تفتیش کے دوران معلوم کیا کہ اس کے جسم کے دیگر حصوں پر بھی تازہ زخموں کے نشانات موجود تھے۔ جب گارڈ سے مزید تفتیش کی گئی تو بالآخر اس نے اعتراف کرلیا کہ قتل اسی نے کیا ہے۔

چوبیس سالہ گارڈ نے پولیس کو بتایا کہ وہ برآمدے میں صفائی کررہا تھا کہ فلپائنی خاتون باہر آئی اور اس پر چلانے لگی اور اس کے ہاتھ میں پکڑی پانی کی بالٹی کو ٹھڈا بھی مارا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر سخت مشتعل ہوگیا اور اپنے کمرے میں جاکر قتل کی منصوبہ بندی کرنے لگا۔ وہ ایک چاقو اور پیچ کس لے کر آیا اور فلپائنی خاتون کے فلیٹ کے دروازے پر دستک دے کر کہا کہ وہ اندر آکر الارم سسٹم چیک کرنا چاہتا ہے۔ خاتون نے جونہی دروازہ کھولا تو وہ اندر داخل ہوکر اس پر حملہ آورہوگیا اور اس کے جسم چاقو سے پے درپے وار کرنے لگا۔ گارڈ نے دوران تفتیش بتایا کہ حملے کے دوران چاقو فلپائنی خاتون کے جسم میں ٹوٹ گیا تو اس نے پیچ کس سے وار شروع کر دئیے، اور پھر ایک دوسرا چاقو اٹھالایا اور اس سے حملہ شروع کردیا۔ خاتون کے قتل کے بعد اس نے کچھ رقم بھی چرائی اور فرار ہوگیا۔ بعدازاں نہا دھوکر کپڑے تبدیل کئے اور اپنی ڈیوٹی پر واپس پہنچ گیا، اور پولیس کے آنے پر قتل کی تفتیش میں مدد کا ڈھونگ رچاتا رہا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈ نے ایک ہفتہ قبل ہی عمارت میں نوکری شروع کی تھی اور یہ واضح نہیں کہ اس کا فلپائنی خاتون کے ساتھ واقعی جھگڑا ہوا تھا یا وہ کسی اور نیت سے اس کے فلیٹ میں داخل ہوا تھا، اور مزاحمت پر خاتون کو قتل کیا۔

مزید : عرب دنیا