سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،محمد عبدالشکور،

سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،محمد عبدالشکور،

لاہور(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستانکی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے سانحہ کوئٹہ کی بھرپور مذمت کی ہے اورقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبد الشکور نے کہا ہے کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں دہشت گردی نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور پوری قوم لواحقین کے دھ درد میں برابر کی شریک ہے ۔الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے دھماکے کے فوراََ بعد ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لیا اور بلڈ کیمپ قائم کر دیا ہے جس میں الخدمت کے رضاکاروں سمیت عام شہریوں نے زخمی حضرات کے لئے خون کا عطیہ دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4