پسماندہ علاقوں کو شہروں جیسی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیحات ہیں، اقبال چنٹر

پسماندہ علاقوں کو شہروں جیسی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیحات ہیں، اقبال ...

لاہور(اپنے خبر نگار سے) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ صوبہ کے پسماندہ علاقوں کو شہروں جیسی سہولیات فراہم کر کے ان کا معیار زندگی بلند کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔اس سلسلے میں صوبہ کے طو ل عرض میں بہتر اور معیاری سڑکوں کی تعمیر کر کے ان کو براہ راست منڈیوں اور شہروں سے ملایا جا رہا ہے ۔حکومت پنجاب صوبہ بھر کے قصبات ، گاؤں، دیگر علاقوں اور شہروں میں سڑکوں کا جال بچھا رہی ہے تا کہ آ مد رفت کے مسائل میںآسانی اورکسانوں و کاشتکاروں کی فصلوں،سبزیوں اور پھلوں کی رسائی براہ راست فوری منڈیوں تک ہو سکے اور ان کی پید اواری کابروقت ا ور بہتر معاوضہ مل سکے۔اس سلسلے میں جا مع حکمت علی کے ذریعے صوبہ کے طول و عرض میں150ارب روپے کی لاگت سے''خادم پنجاب رورل روڈذ پروگرام '' جاری ہے۔اس پروگرام کے ذریعے اب تک پنجاب بھر میں31 ارب روپے کی لاگت سے3590 کلو میٹر پر محیط405 سڑکوں کی تعمیر اور توسیع کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

سڑکوں، پلوں اور فلائی اوورز کے منصوبے بھی اسی پروگرام کا حصہ ہیں۔جاری مالی سال میں اس منصوبے کے لئے27ارب روپے کی رقم مختص کر دی گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4