ماہ آزادی میں دہشتگردی کا المناک واقعہ ایک قومی سانحہ ہے، فیصل میر

ماہ آزادی میں دہشتگردی کا المناک واقعہ ایک قومی سانحہ ہے، فیصل میر

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ دہشتگردی کا ایک بد ترین واقعہ ہے بزدل دشمن ضرب عضب کی کامیابی سے بوکھلا کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے ماہ آزادی میں دہشتگردی کا المناک واقعہ ایک قومی سانحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف قوتیں دہشتگردوں کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کررہی ہیں پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بہادر سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہیں بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے بے رحم قاتل بہادر پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے خلاف آواز اٹھائے کوئٹہ میں ہونیوالے ظلم و بربریت پر پوری قوم غمزدہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سانحہ کوئٹہ میں شہید اور زخمی ہونیوالوں کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت ، ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4