حضورؐنے عملی نمونہ بن کر اسلام کا نور دینامیں پھیلایا،عبید الرحمان

حضورؐنے عملی نمونہ بن کر اسلام کا نور دینامیں پھیلایا،عبید الرحمان

لاہور(خبرنگار)منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان عبید الرحمن عباسی نے کہا کہ حضورؑ ﷺ نے بھی عملی جدوجہد کے ذریعے اسلام کا نور دنیا میں پھیلایا معاشرتی بگاڑ اللہ تعالیٰ کے عذاب کو دعوت دے رہا ہے اسلامی انقلاب کے داعیوں کو دعوت الی اللہ کے فریضے کو پارٹ ٹائم کے بجائے ہمہ وقتی کام سمجھنا ہوگااور اپنی ذندگی کا ایک ایک لمحہ اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے وقف کرنا ہوگا تبھی تو پاکستان گو نا گوں مسائل سے نجات پا سکے گا۔ان خیالات کا اظہار جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کی مرکزی باڈی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے دنیا اور آخرت میں کامیابی اللہ اور رسول ﷺ کی پیروی میں ہے چنانچہ اللہ کی بندگی کے تقاضے پورے کرنا ایک مسلمان کی ذندگی کا ہدف ہونا چاہیئے انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی فرد جماعت یا قوم اللہ کے بتائے ہوئے راستے سے انحراف کرتی ہے تو شتر بے مہار کی طرح دنیا کی صحرا میں کھو جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی انسان ظاہرََادنیوی کامیابی حاصل کر بھی لے تو یہ چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات کے مصداق عارضی ثابت ہوتی ہے تو ہمارے لیے یہ واحد راہ عمل یہ ہے کہ ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی ذندگی اللہ تعالیٰ کے دین اور محمد ﷺ کی لائی ہوئی شریعت کو قائم اور نافذ کریں انہوں نے اجلاس میں تحفظ نظریہ پاکستان مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم پاکستان کی عوام میں دو قومی نظریہ کو بیدار کرنے میں کامیاب ہوگا اور بہت جلد اس کے مثبت اثرات نمایا ں نظر آئیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4