المعراج پبلک سکول‘ بند روڈ‘ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

المعراج پبلک سکول‘ بند روڈ‘ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

لاہور (جنرل رپورٹر)المعراج پبلک سکول‘ بند روڈ‘ لاہورکے طلباو طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے تعمیر ملت کیمبرج سکول‘ فاروق پارک‘ باغبانپورہ‘لاہور‘فیضانِ مدینہ سیکنڈری سکول‘ مین بازار‘ چونگی امرسدھو‘لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد207تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4