سانحہ کوئٹہ کے سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، رانا مشہود

سانحہ کوئٹہ کے سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، رانا مشہود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے سول ہسپتال کو ئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جاں بحق ہو نے والے افراد کے لو احقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہو ئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ سوگوا ر خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ دہشت گردی کے واقعہ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے کے لواحقین کے لئے اپنے تعزیتی پیغام میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ دہشت گرد اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں ۔ معصوم جانوں سے کھیلنے والے ان بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے ارادے متزلزل نہیں کر سکتے ۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پو ری قوم متحد ہے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے سفاک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔