بچوں کے اغوا کے واقعات روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں،مزمل اقبال

بچوں کے اغوا کے واقعات روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں،مزمل اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور (پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی، مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ محمد ارشد و دیگر عہدیداروں صادق صدیقی، اجمل اشفاق، امتیاز شاہین، حاجی میاں محمد اسحاق، نعیم مصطفےٰ ایڈووکیٹ، رضوان یوسف اور دیگر نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کے روز مرہ اغوا کے واقعات انتہائی قابل تشویش ہیں۔ اس لئے ایسے گھناؤنے جرم کو روکنے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کرے اور تمام پروائیٹ تعلیمی اداروں کیلئے فول پروف سکیورٹی کا انتظام کیا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا ارتکاب نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ والدین اور ورثاء کا اولین فرض ہے کہ وہ بھی اپنے بچوں کی خود حفاظت اور احتیاط کریں۔ ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سوچی سازش کے تحت اغوا کاروں کا گروہ ایسے دھندے میں ملوث ہے اور بچوں کی گمشدگی اور اغوا جیسی وارداتوں کی وجہ سے شدید اضطراب اور خوف و ہراس پیدا کر دیا گیا ہے جو ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ PSA سے ملحقہ تمام پرائیویٹ سکولز میں سکیورٹی کا خاطر خواہ بندوبست ہے لیکن اس کے باجود حکومتی سطح پر بھی سکیورٹی کا انتظام ہونا وقت کی ضرورت ہے۔