پرویز اختر خاں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ایمپرس روڈ کے پرنسپل تعینات
لاہور(خبر نگار)محکمہ تعلیم نے سابق ای ڈی او تعلیم لاہور پرویز اختر خاں کو گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ایمپرس روڈ کا پرنسپل تعینات کردیا ہے، جس پر پرویز اختر خاں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، پرویز اختر خاں اس سے قبل ای ڈی او تعلیم لاہور اور ای ڈی او فیصل آباد رہ چکے ہیں۔