ڈی سی او کا انسدادڈینگی مہم کے سلسلہ میں نین سکھ کا دورہ

ڈی سی او کا انسدادڈینگی مہم کے سلسلہ میں نین سکھ کا دورہ

لاہور (جنرل رپورٹر ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے انسدادِ ڈینگی مہم کا جا ئزہ لینے اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کر نے کے لیے سگیاں پل نین سکھ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے وہاں پر کا م کر نے والے ملازمین کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی کو چیک کیا اور شہریوں سے ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی پر فیڈ بیک لیا۔

اس موقع پر ٹی ایم او (راوی ٹا ؤن)ملک ابرار اور دیگر افسران بھی ڈی سی او لاہور کے ہمراہ تھے۔ڈی سی او لاہور نے علا قہ میں صفائی ستھرائی کا بھی جا ئزہ لیا۔نین سکھ علا قے میں سڑکوں اور گلیوں میں سیوریج کا پانی کھڑا ہو نے کے علا وہ کوڑا کرکٹ بھی موجود تھا۔ڈی سی او لاہور نے ٹی ایم اے( راوی ٹا ؤن) کو ایک دن میں سیوریج کا پانی نکا لنے اور صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4