جوائنٹ یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈسپنسری قائم کرے گی،رانا تنصیر

جوائنٹ یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈسپنسری قائم کرے گی،رانا تنصیر

لاہور( پ ر) جوائنٹ یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر رانا تنصیر نے کہا ہے کہ اہل علاقہ کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔فاؤنڈیشن کے تعاون سے جلد ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔صاف پانی کے درینہ مسئلے کے حل کرنے کالونی میں ٹیوب ویل پر تیزی سے کام جاری ہے ۔

عید سے قبل فلٹریشن پلانٹ چالو کردیا جائے گا۔اس کے تمام اخراجات فاؤنڈیشن نے خود برداشت کیے ہیں ۔وہ گزشتہ روز پی این جی کالونی مغلپورہ میں جوائنٹ یوتھ ویلفیئر فاؤ نڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ہفتہ وار میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر جنرل سیکرٹر ی زاہد عمر ایڈووکیٹ،ایگزیکٹیو ممبر محمد اشرف ،منظور نوشاہی ،احسن شاہد ،محمد شہریار سمیت دیگر عہدیدار موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا فاؤ نڈیشن کے زیر اہتمام جو سو سے زائد بچے سکولوں میں زیر تعلیم ہیں ان کو گرمیوں کے چھٹیوں سے قبل نئے یونیفارم اور سٹیشنری کے انتظامات کیے جائیں ۔تعلیم پر بچے کا بنیادی حق ہے اسی اصول کی جدوجہد کیلئے ہم بے سہارا اور غریب افراد کے بچوں کو فری تعلیم کی سہولت فراہم کررہے ہیں تاکہ آنے دنوں میں یہی بچے اپنے والدین کا سہارا بن سکیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4