مصنفہ مدثرہ ابرار عابی کے پہلے شعری مجموعہ ’’دشت میں پھول‘‘ کی تقریب رونمائی

مصنفہ مدثرہ ابرار عابی کے پہلے شعری مجموعہ ’’دشت میں پھول‘‘ کی تقریب ...

لاہور( فلم رپورٹر) معروف شاعرہ اور مصنفہ مدثرہ ابرار عابی کا پہلے شعری مجموعہ ’’دشت میں پھول‘‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد لاہور پریس کلب میں ہوا ۔اس موقعہ پر شاعر ناصر بشیر،سینئر صحافی امتیاز راشد،نائب صدر لاہور پریس کلب عبد المجید ساجد،اختر بدر ،محمدنعیم اقبال ،عاصم علی،چوہدری محمد عاصم نذیر،ابراراحمد سمیت دیگر افراد نے تقریب سے خطاب کیا اور شاعرہ کی حوصلہ افزائی کی ، مدثرہ ابرار نے کہا میں اقبال کے افکار سے متاثرہوکرشاعری کیلئے قلم اٹھایا ہے۔پاکستان میں شاعری کا مستقبل مدموم ہوتا نظر آرہا ہے حکومتی سطح پر شاعروں کی کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی جارہی ۔تاریخ میں شاعروں نے اہم رول ادا کیا اور سوئی ہوئی قوموں کو دوبارہ جگا دیا ۔آج پاکستان میں اچھے شعراء سینکرڑوں کی تعداد میں موجود ہیں لیکن حکومتی سطح پر ان کی پذیرائی نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا مجھے اپنا پہلا شعری مجموعہ لکھتے ہوئے بہت خوشی ہوئی ہے۔

اس میں پیار اور محبت کی جلک دیکھلائی گئی ہے ہمیں ایک دوسرے سے پیار کرنا چاہیے اور نفرتوں کی دیواروں کو گیرا کر اچھائی کا راستہ اختیار کرناہو گا ہمارے مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قاضی منشاء نے کہا کہ مدثرہ ابراررعابی نوجوانوں کی نمائندہ شاعرہ ہیں۔جنہوں نے اپنی شاعری کے زریعے تعصب ،بدامنی،کے ماحول میں اپنے خاص اسلوب سے نئے پھول کھلائے ہیں۔انھوں نے کہا کہ شاعرہ نے معاشرتی تناؤں کوکم کرنے کی پوری کوشش کی ہے جس میں وہ کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ امتیاز راشد نے دشت میں پھول ادب کی دنیا میں نیا اضافہ ہینئے اور اعلی خیالات کے باعث کامیابی حاصل کر کے یقینامبارکباد کی مستحق ہیں۔اس موقع پر حامد ریاض ڈوگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4