مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن یوم آزادی کو بھر پور طریقے سے منائے گی،سہیل چیمہ

مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن یوم آزادی کو بھر پور طریقے سے منائے گی،سہیل چیمہ

لاہور (جنرل رپورٹر)مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے مرکزی صدر سہیل چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ماضی کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے اس سال بھی یوم آزادی کو جشن آزادی کے طور پر منائے گی ۔ایم ایس ایف کے تمام صوبائی صدور اپنے اپنے ضلعی صدور کو ہدایت جاری کریں کہ تمام ضلعی صدور اپنے اپنے ضلع میں سیمینار و تقریبات منعقد کریں جس میں پاکستان کی ترقی کے لیے نوجوانوں کے شعور کو اجاگر کیا جائے نوجوان ہی وہ واحد ذریعہ ہیں جس سے قوموں کی بقاء ہے جس طرح تحریک پاکستان میں ایم ایس ایف نے اپنا کردار ہر اول دستہ کے طور پر نبھایا تھا اسی طرح آج بھی پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے اسی جوش و جذبہ کی ضرورت ہے ۔وفد سے ملاقات کے دوران تحریک پاکستان کے شہیدوں اور خاص طور پر تحریک پاکستان کے پہلے شہید عبدالمالک شہیدجن کا تعلق ایم ایس ایف سے تھا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔اس موقع پر سہیل چیمہ نے مزید کہا کہ تقریبات اور سیمینار میں تحریک پاکستان میں شامل ورکروں کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے ۔

ایم ایس ایف آج سے 14 اگست تک اپنے ہم وطنوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کے لیے مختلف جگہوں پر پرچم اور بیج مفت تقسیم کرے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4