کشمیری عوام نے (ن) لیگ کی منافقت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ،عاطف چودھری

کشمیری عوام نے (ن) لیگ کی منافقت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ،عاطف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف شمالی لاہور سے رہنماؤں عاطف چوہدری ،ثاقب سلیم بٹ اور رانا عبدالقدوس نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے ممبر اور جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی آزاد کشمیرغلام محی الدین دیوان کے اعزاز میں شاد باغ میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا اور الیکشن کی کامیابی کی مبارک باد دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے، کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچاور کی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، تقریب سے غلام محی الدین دیوان اور عاطف چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے لاہور میں کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی کو کامیاب کروا کر (ن) لیگ کر درباریوں کے منہ بند کر دئیے ہے کشمیری عوام نے لاہور میں (ن) لیگ کی منافقت کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا ہے۔

غلام محی الدین دیوان کی کامیابی کشمیری عوام کی کامیابی ہے (ن) لیگ کے تمام اوچھے ہتکھنڈوں کے باوجود پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی اور پارٹی کارکنان اور کشمیری عوام نے غلام محی الدین دیوان کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔
،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی مک مکا کی سیاست ایک بار پھر ثابت ہو چکی ہے اور انہوں نے اقتدار کی باریاں لگا رکھی ہے اس موقع پر سعید ڈار، رانا ندیم، ملک رمضان، شعیب سلیم بھٹی ، نوید، آصف خان، ناصر سلہری ، اصغر بھٹی ، جاوید اقبال، رانا عبدالمجید، آصف شہزاد سمیت دیگر کارکنان موجود تھے۔