تنظیم اتحاد امتیوم آزادی پر 14مقامات پر آزادی کیمپ لگائے گی،ضیاء الحق نقشبندی

تنظیم اتحاد امتیوم آزادی پر 14مقامات پر آزادی کیمپ لگائے گی،ضیاء الحق ...

لاہور(خبر نگار خصوصی) 14اگست کو 14مقامات پر’’آزادی کیمپ ‘‘لگائے کے سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔12اگست کو آزادی کیمپ لگا دئیے جائیں گے ۔کیمپوں کوخوبصورتی سے سجانے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔آزادی کیمپوں کو تحریک پاکستان کے ہیروز کی تصویروں سے سجایا جائے گا۔ پرجوش ملی نغموں کی گونج سے سامعین کی سامعتوں گوگرمایا جائے گا اورجشن آزادی کے نعروں سے کیمپوں میں آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا جائے گا جبکہ 14کیمپوں پر آتش بازی کا خوبصورت مظاہر بھی کیا جائے گا۔اس بات کا فیصلہ گذشتہ روز چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان ا ورناظم اعلیٰ اتحاد امت اسلامک سنٹر محمد ضیاء الحق نقشبندی کی صدارت میں ہونے والے تنظیم اتحادا مت پاکستان کے اہم اجلاس میں کیا گیا ۔انہوں نے اپنے کارکنوں اورشاہنوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرکی آزادی کے لیے ایک دفعہ پھر ہمیں تحریک پاکستان جیسی قیادت کی ضرورت ہے تاکہ کشمیری مسلمانوں کو جلداز جلد آزادی کی نعمت مل سکے ۔

امت کے مسائل اسی وقت حل ہوں گے جب نبی کریم ﷺ کی امت کو ایک جسم کی مانند کوئی قیادت اکٹھا کرنے میں کامیاب ہو جائے ۔اس وقت ملک عزیز اور عالم اسلام قیادت کے شدید بحران میں مبتلا ہے ۔اچھی قیادت وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ہماری دعاہے اللہ تعالیٰ ملک عزیز کوبہترین قیادت سے بہرہ مند فرمائے ۔ جن14مقامات پرآزادی کیمپ لگائے جائیں گے ان میں پنجاب اسمبلی ،گورنر ہاؤس،مسجد شہداء،ناصر باغ،انارکلی ،ریلوئے اسٹیشن ،لاری اڈا،واہگہ باڈر،جیل روڈ،داتادربار،مینار پاکستان ،پریس کلب ،کینال روڈاورفیروزپور روڈ شامل ہیں ۔جبکہ آزادی کیمپوں کے سلسلہ میں بنائی گئی کمیٹیوں کی سربراہی مفتی مسعود الرحمن اور مفتی محمد ابو بکر اعوان کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4