آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کااجلاس ،سانحہ کوئٹہ کی مذمت

آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کااجلاس ،سانحہ کوئٹہ کی مذمت

لاہور(خبرنگار) آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد، روبینہ جمیل صدر، اکبر علی خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ،یوسف بلوچ، انور گجر، نیاز خان،اْسامہ طارق، خوشی محمدکھوکھر ودیگر نمائندگان کنفیڈریشن ہذا نے کہا کہ ملک دشمن دہشت گردوں نے کوئٹہ میں 70 وکلاء اورمعصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیلی ہے ہم ملک بھر کے محنت کش اس ناپسندیدہ فعل کی سخت مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے انسانیت کے دشمنوں کو نیست ونبود کرنے کے لئے پوری تندہی سے جدوجہد تیز کرے۔

تاکہ ہم اپنے وطن عزیز پاکستان کو امن اور سکون کا خطہ بنا سکیں آخر میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور ہمدردی اور مرحومین کے لئے مغفرت کی دعا کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4