سانحہ کوئٹہ نے پورے ملک کوسوگوارکردیا ہے،فرخ جاویدمون
لاہور(پ ر) تحریک انصاف لاہور کے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خودکش حملے کے نتیجے میں قیمتی انسانوں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ نے پورے ملک کوسوگوارکردیا ہے ،معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسانیت کے ماتھے پرکلنک کا ٹیکہ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت شہریوں کے جان ومال کے تحفظ میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے جوحکومت عوام کوتحفظ نہ دے سکے اسے اقتدارمیں بھی رہنے کا کوئی حق نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن بنانے اورنوجوان نسل کومحفوظ اورمضبوط پاکستان دینے کیلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنا ہوگی لہذادہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو عبرت کا نشان بنانے کیلئے آپریشن ضرب عضب کا دائرہ پورے ملک میں پھیلایا جائے ۔