فنکار کو ملک کی بدنامی کا باعث نہیں بننا چاہیے،کامیڈین اسد مکھڑا
لاہو ر( فلم رپورٹر) تھیٹر کے نامور کامیڈین اسد مکھڑانے کہا ہے کہ فنکار بیرون ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں ،ہمیں کوئی ایسا فعل ہرگزنہیں کرناچاہیے جس کے کرنے سے ملک کی بدنامی ہو ۔اسد مکھڑانے کہا کہ تھیٹر ڈرامہ زوال کا شکار ہوچکا ہے کیونکہ ہمارے ملک کی ثقافت کو پسند کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سہیل احمد پسندیدہ فنکار ہیں ۔میں آج جس مقام پر ہوں سینئرز کااحسان ہے ہمیشہ صاف ستھری کامیڈی کرنے کی کوشش کرتا ہوں ماں ،بہن پر جگت لگانے والا ہرگز فنکار نہیں ہوتا ۔