ٹیکس جمع کرنے والے اداروں کاسٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں کے گرد گھیرا تنگ

ٹیکس جمع کرنے والے اداروں کاسٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں کے گرد گھیرا تنگ

لاہور(فلم رپورٹر )ٹیکس جمع کرنے والے اداروں نے سٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس کے متعلقہ اداروں نے سٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں کی آمدن اور اخراجات کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ پروڈیوسرزکی طرف سے ٹکٹوں پر ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں محکمے کے اہلکاروں سے مل کر ٹیکس چوری کیا جاتا ہے جس سے حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے جبکہ پروڈیوسر ز اپنی اصل آمدن کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی نہیں کر رہے ۔

ذرائع کے مطابق ڈرامہ پروڈیوسروں کی مانیٹرنگ کے بعد انہیں آنے والے دنوں میں نوٹسز جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید : کلچر