ہمیشہ کوشش کی کہ بہتر سے بہتر پرفارم کروں،سلیم خان

ہمیشہ کوشش کی کہ بہتر سے بہتر پرفارم کروں،سلیم خان
ہمیشہ کوشش کی کہ بہتر سے بہتر پرفارم کروں،سلیم خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکار و ماڈل سلیم خان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ بہتر سے بہتر پرفارم کروں۔سلیم خان نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں نمبر ون یا نمبر ٹو نہیں بلکہ فنکار کو پرستاروں کے دلوں پر حکمرانی کرنی آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فنکار جس قدر اپنے کردار میں ڈوب کر اداکاری کرتا ہے اسی طرح لوگ اس کو پسند کرتے ہیں ۔ شوبز کوئی ریس نہیں یہ تو آرٹ کی ایک قسم ہے کچھ لوگ اداکاروں کو نمبرون اور نمبر ٹو میں تقسیم کرتے ہیں جبکہ میرا ذاتی خیال اسکے برعکس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی بے شمار فنکار ایسے ہیں جو گزشتہ تیس سالوں سے فلم ،ٹی وی اور تھیٹر پر اداکاری کر رہے ہیں مگر ان کی پہچان نہیں میں ان خو ش نصیبوں میں شامل ہوں جنہوں نے کم وقت میں اپنی پہچان بنائی ہے۔ سلیم خان نے کہاکہ بہت سے ایسے اداکار دیکھے ہیں جن کی شائقین کی نظروں میں کوئی قدر نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہاکہ میں نے جب سے شوبز میں آیاہوں کبھی بھی سفارش کا سہارا نہیں لیا بلکہ اپنے منفرد کام کی وجہ سے آج یہ مقام حاصل کیا ہے ۔

مزید : کلچر