الحمرا ء کلچرل کمپلیکس میں ڈرامہ’’وطن کی خاطر‘‘شروع

الحمرا ء کلچرل کمپلیکس میں ڈرامہ’’وطن کی خاطر‘‘شروع

لاہور(آئی این پی)الحمرا ء کلچرل کمپلیکس میں چودہ اگست کے حوالے سے ڈرامہ’’وطن کی خاطر‘‘شروع ہوگیا، تفصیلات کے مطابق الحمراء کلچرل کمپلیکس کے ہال نمبر 2 میں چودہ اگست کی مناسبت سے وطن عزیز کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپاہیوں اورجوانوں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ڈرامہ ’’وطن کی خاطر‘‘شروع ہو گیا ہے۔ جس کی کاسٹ میں اداکارایم اے ٹھاکر، انور ماہی اور اداکارہ مدیحہ شہزادی سمیت دیگر شامل ہیں۔ڈرامہ کے رائٹر اور ڈائریکٹر جاوید راحت ہیں جبکہ پروڈیوسر ایم اے ٹھاکر ہیں۔ آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر الحمراء کلچرل کمپلیکس نوید بخاری کا کہنا تھا کہ ایسے ڈراموں کو پیش کرنے کا مقصد نوجوان نسل کو اپنے ماضی سے جوڑے رکھنا ہے تاکہ انہیں علم ہو سکے کہ یہ ارض پاک ہمیں کتنی قربانیوں اور مشکلات کے بعد ملی ہے۔

مزید : کلچر