کوئٹہ دھماکہ صوبائی حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے،اعجاز چودھری

کوئٹہ دھماکہ صوبائی حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے،اعجاز چودھری

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کوئٹہ میں سول ہسپتال میں بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہید ہونے والوں افراد کے لواحقین سے گہرے رنج و غم کا اظہا رکیا ،تحریک انصاف دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کا اظہارسول ہسپتال میں ہونے والا دھماکہ (ن) لیگ کی صوبائی حکومت کی نا اہلی کا کھلا ثبوت ہے ،حکومت بلوچستان عوام کا جان و مال کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ،دھماکہ بلوچستان حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،بلوچستان حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ نہیں کر سکتی تو اقتدار چھوڑ دے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ،حکومت فوری طور پر وکلاء اور سول سوسائٹی کی سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائے اور زخمیو ں کو ہر ممکن مد د فراہم کرے ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ ان کے سہولت کارو ں کے خلاف پورے ملک میں آپریشن کیا جائے دہشت گردی کے ناسور کو اکھاڑ کر باہر پھینکنا ہوگا ، دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں عوام کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے ، پوری قوم دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے ملک دشمن قوتیں پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی سازشیں کر رہی ہے ،بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے ،پاکستانی قوم متحد ہو کر ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیں پوری قوم بلوچستان کے عوام کی دکھ کی گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،وفاقی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں ہونے دیا ، دہشت گردی کی جنگ میں پاکستانی قوم نے بے پنا ہ قربانیاں دی ہے ، شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور پاکستان ایک بار پھر امن کا گہورا بنے گا ، حکومت اپنی رٹ قائم کرنے میں بے بس ہو چکی ہے ملک میں امن کے قیام کے لئے پی ٹی آئی نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1