ملک بھرمیں آپریشن کے بغیر دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں،صمصام بخاری

ملک بھرمیں آپریشن کے بغیر دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں،صمصام بخاری

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن صمصام بخاری نے کوئٹہ میں سول ہسپتال میں بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کا اظہار کیا ، انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف پورے ملک میں آپریشن کئے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ نا ممکن ہے ، قوم متحد ہو کر مٹھی بھر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے ، دہشت گرد پاکستان کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہاجنگ کی حالت میں بھی ہسپتالوں پر حملے نہیں کئے جاتے ، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں اور ان کے خاتمے تک ملک میں امن وامان کی فضا پیدا نہیں ہوسکتی ، صمصام بخاری نے کہاکہ وکلاء اور شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا بلوچستان حکومت کی ذمہ داری ہے ، کوئٹہ بار کے صدور بلا ل انور کاسی ، باز محمد کاکڑ ،آج اور ڈان ٹی وی کے کیمرہ مینوں شہزاد خان اور محمود خان سمیت دیگرکی شہادت پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1