شعیب صدیقی اور زاہد بھٹی کی ملاقات،سیاسی امور پر تبادلہ خیال

شعیب صدیقی اور زاہد بھٹی کی ملاقات،سیاسی امور پر تبادلہ خیال

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے لاہور سے ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی اور مسلم لیگ (ن) پی پی147کے سینئیر نائب صدر زاہد اقبا ل بھٹی کی ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا شعیب صدیقی نے زاہد اقبال بھٹی سے اُن کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعاء کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب صدیقی نے کہا کہ ہر درد دل رکھنے والا شخص موجودہ حکومت کی کارکردگی پر تشویش کا اظہا ر کر رہا ہے 3برسوں میں بنیادی مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے۔

لاہور جیسے بڑے شہر میں ترقی کے نام پر لوگوں کے مسائل بڑھ چکے ہیں جبکہ صوبائی دارالحکومت میں تعلیم اور صحت کی سہولتیں افسوسناک حد تک غیر معیاری دکھائی دیتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت فوری طور پر میاں میر ہسپتال کو فنکشنل کرے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں دوبارہ باہر نکلے ہیں اور ہر محب وطن شہری اُن کا ساتھ دے گا شعیب صدیقی نے کہا کہ این اے122اور پی پی147کی ترقی کیلئے عبدالعلیم خان نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے بے شمار منصوبے مکمل کروائے اور اب دوبارہ واٹر فلٹریشن پلانٹ اور فری ڈسپنسریوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1