ملک دشمن عناصر آپریشن ضرب عضب ناکام کرنا چاہتے ہیں،پرویز ملک

ملک دشمن عناصر آپریشن ضرب عضب ناکام کرنا چاہتے ہیں،پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) نے کوئٹہ دھماکے کے نتیجہ میں بلوچستان با رکے صدر بلاول انور کاسی سمیت دیگر کی شہادت پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر نے کوئٹہ دھماکے پر اپنے رد عمل میں مزید کہا کہ ملک اور انسانیت کے دشمنوں کو سی پیک پراجیکٹ نہیں بھاتاوہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب ضرب عضب آپریشن کو ناکام کرنا چاہتے ہیں، انشاء اللہ کامیاب نہیں ہونگے قوم دہشت گردی کے خلافسیسہ پلائی دیوار ہے اور پاک فو ج کے ساتھ کھڑی ہے،ضرب عضب اپریشن نے دہشت گردوں کی کم توڑ دی ہے،انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم چلوچستان حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں دہشت گردوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلافقوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔