یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے افتتاح کے حوالے سے اجلاس

یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے افتتاح کے حوالے سے اجلاس

لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے افتتاح کے حوالے سے اجلاس عائشہ رانا کے زیر اہتمام ڈیفنس میں ہوا جس میں صدر لاہور ڈویژن حافظ جمیل جرال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی انہوں نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ عابد شیر علی پنجاب کے صدر ہیں ہم ان کی ہدایت پر یوتھ ونگ کو یوسی سطح پر منظم کریں گے ہماری کسی سے کوئی لڑائی نہیں لاہور کی تنظیم میں جو بھی فائنل ہوا ہم اس کو قبول کریں گے اس موقع پر عائشہ رانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ ونگ سمیت پارٹی کی ترقی کیلئے دن ران ایک کیاجائیگا خواتین کو زیادہ سے زیادہ یوتھ میں شامل کیا جائے گااور ان کے حقوق کا پوراخیال رکھا جائے گااس موقع پر طلعت معراج ،ثمینہ مشتاق،فائقہ ارسلان،خدیجہ بھی موجود تھیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1