بیرونی ایجنسیاں عدم استحکام پیدا کرناچاہتی ہیں،ذکر اللہ مجاہد

بیرونی ایجنسیاں عدم استحکام پیدا کرناچاہتی ہیں،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کوئٹہ سول ہسپتال میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی ایجنسیاں ملک میں عد م استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں ۔انہوں نے دھماکہ میں شہید ہونے والے وکلاء ، صحافی ، ڈاکٹرز اور دیگر افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور پس ماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سول ہسپتال میں خود کش دھماکہ سے ملک بھر میں خوف وہراس اور غم وغصہ کی فضاء پھیل چکی ہے ۔انھوں نے کہاکہ پاکستان میں بیرونی ایجنسیاں "را"موساد "بلیک واٹر جیسی بدنام ایجنسیوں نے ملک میں امن وامان کی صورت حال خراب کر رکھی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1