یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا،حمیدہ وحیدالدین

یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا،حمیدہ وحیدالدین

لاہور ( لیڈی رپورٹر) وزیر برائے تر قی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ پاکستان کا یوم آزادی قومی جوش و جذبے اور شایان شان طریقے سے منا یا جائے گا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ ترقی خواتین پنجاب نے یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات منعقد کرنے کے سلسلے میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال یوم آزادی کے موقع پر تحریک پاکستان میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی خواتین راہنماؤں فاطمہ جناح ، بیگم رعنا لیاقت علی خان ، بیگم شائستہ اکرام اللہ اور دیگر کو خصوصی طور پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال یوم آزادی کی تقریبات کا مشترکہ تھیم تیار کیا گیا ہے جس میں خواتین اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے حکومت پنجاب کے اقدامات کو اجا گر کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر محکمہ ترقی خواتین کا خصوصی فلوٹ بھی تیار کیا جا رہا ہے ۔ مزید برآں صوبائی سیکرٹری محکمہ ترقی خواتین کی زیر صدارت اجلاس میں یوم آزادی کے حوالے سے پرو گراموں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ ترقی خواتین کے فلوٹ پر حکومت پنجاب کے خواتین کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو خصوصی طور پر اجاگر کیا جارہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1